جنرل زبیر حیات اور جنرل قمر باوجوہ کو نشان ملٹری سے نوازا گیا

388

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  جنرل زبیر حیات اور آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایوان صدر اسلام آباد میں اعلیٰ عسکری قیادت کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے اعلیٰ عسکری قیادت کو ان کی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں وزیراعظم میاں نوازشریف،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،ڈی جی آئی ایس آئی  لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

صدر مملکت ممنون حسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  جنرل زبیر حیات اور آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔