بھارت:کوئلے کی کان گرنے سے 6 افراد ہلاک

251

رانچی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں کوئلے کی کان گرنے سے 6 افراد ہلاک جب کہ متعدد کان میں پھنس گئے ۔ راج مل اوپن کاسٹ مانز کے جنرل منیجر ایس کے سنگھ نے بتایا کہ کان کے منہدم ہونے کا یہ واقعہ جمعرات کو رات دیر گئے پیش آیا اور گہری دھول کی وجہ سے جمعہ کی صبح تک امدادی کارکن پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے لیے کان میں داخل نا ہو سکے ۔ بعض متضاد اطلاعات میں کان میں پھنسے کان کنوں کی تعداد 40تک بتائی گئی ہے لیکن ایس کے سنگھ کے مطابق کان کنی میں استعمال ہونے والی صرف 10گاڑیاں کان میں داخل ہوئی تھیں اور کمپنی قوانین کے مطابق صرف ایک کان کن ہی ایک گاڑی پر جاتا ہے ۔ جھارکنڈ کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور اس علاقے میں کان کنی کے شعبے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد منسلک ہے ۔
بھارت / کوئلے کی کان