انسداد پولیو مہم کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے، کمشنر کراچی

339

156راچی (صباح نیوز)کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کی کار کردگی بہتر ہورہی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت کے افسران اور عالمی پارٹنرز کی مشترکہ کوششوں سے رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں واضح کمی ہوئی ہے۔ وہ اپنے دفتر میں جمعہ کو کراچی کے تین اضلاع میں واقع حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں حساس یونین کونسلوں میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطر ے پلانے کی خصوصی منصوبہ بندی کی گئی۔فیصلہ کیا گیاکہ آئندہ انسداد پولیو مہم میں اس بات کو یقینی بنایا جا ئے گا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ (باقی صفحہ 9 نمبر 33)
انسداد پولیو مہم 16 جنوری سے شروع کی جائے گی ۔ جس میں کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کیا جا ئے گا۔اجلاس میں جن تین اضلاع کی حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا،وہ ضلع شرقی، وسطی اور جنوبی میں واقع ہیں۔ مجموعی طور پر ان تین اضلاع میں 97 یونین کونسلز شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حساس یونین کونسلوں میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ۔ مہم میں 98 فیصد کارکردگی رہی، رہ جانے والے بچوں کی تعداد دو فیصد ہے۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے تک اپنی کوششیں اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں ۔اجلاس مین ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی، ڈپٹی کمشنر وسطی کیپٹن ریٹائرڈ فرید الدین مصطفی ، ڈپٹی کمشنر جنوبی رفیق قریشی، کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آڑڈینیٹر ڈاکٹر نصرت علی،،محکمہ صحت کے افسران اور عالمی ادار ہ صحت کے نمائندے بھی مو جو د تھے۔
کمشنر کراچی