آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

279

لاہور (جسارت نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔سلیکٹرز نے باہمی مشاورت کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کامران اکمل کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ جبکہ جنید خان، احمد شہزاد اور محمد حفیظ بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک روزہ سیریز کیلئے ٹیم کی منظوری دی۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ایک روزہ میچوں کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں اور ڈومیسٹک میچوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے اور یہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا حسین امتزاج ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں میں شرجیل خان، بابراعظم، شعیب ملک، اسد شفیق، عمر اکمل، سرفراز احمد (نائب کپتان)، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، راحت علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں شامل یاسر شاہ اور سہیل خان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔