سال 2015ء کا سورج غروب

1476

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال 2015ء کا سورج تلخ اور کچھ خوشگوار واقعات کو سمیٹتا ہوا غروب ہوگیا۔

پاکستان سمیت دنیا کے مخلتف ممالک میں سال 2015ء کا سورج غروب ہوگیا۔ 2016ء کے سورج سے لوگوں نے بہت سی امیدیں وابستہ کرلیں ہیں جبکہ علم نجوم کے ماہرین نے بھی اپنے اپنے علم کی روشنی میں معروف لوگوں اور مستقبل میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق پیشگوئیاں کی ہیں۔  پاکستان کی عوام نے نئے سال 2016ء کے سورج سے امید کی ہے کہ وہ گزرجانے والے سال 2015ء کی تلخیوں سے دور اور خوشگوار لمحات سے پُر افق پر نمودار ہوگا۔

علم نجوم کے ماہرین کے مطابق نئے آنے والے سال 2016ء میں پاکستان دنیا میں مضبوط معیشت کے طور پر ابھرے گا۔ ماہرین علم نجوم کے مطابق 2016ء میں کوئی امکان نہیں کے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تیسرے شادی کریں گے۔