چین کی خلائی جنگ کیلئےتیاریاں

230

چین نے مستقبل میں خلائی جنگ کی تیاریاں شروع کردیں، چین نے جلد ہی ایک خلائی فوج تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین حال ہی میں ہائپرسونک خلائی گاڑی اور اینٹی سیٹلائٹ میزائل کے تجربات کرچکا ہے اور اب مستقبل میں خلائی جنگ کے لیے تیاری کررہا ہے۔امریکی اخبار اشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نئی اسٹریٹجک سپورٹ فورس سروس نیوکلیئر میزائل فورس ، الیکٹرانک انفارمیشن فورس ، سائبر وار فیئر ، الیکٹرانک اور سگنلز انٹیلی جنس کو کنٹرول کرے گی۔

عسکری ماہرین کے مطابق چین کا اسٹریٹجک سپورٹ فورس امریکا کے اسٹریٹجک کمانڈ کی طرز کا ہے جو میزائل، خلائی اثاثے اور سائر وارفیئر کو کنٹرول کرتا ہے۔امکان ہے کہ یہ نیا یونٹ چین کا مستقبل کا اسٹریٹجک میزائل ڈیفنس فورس کو بھی کنٹرول کرے گا۔چین کا 2020 کے اوائل اور 2030 کے آغاز سے قبل چاند کی سطح پر خلا نورد بھیجنے کا بھی منصوبہ ہے۔