کیلے کے چھلکے میں پوشیدہ کمالات

قربان جایئےاس مالک کی قدرت و رحمت کے کہ اس نے کیسی کیسی بے وقعت چیزوں میں انسان کے لئے کیسے کیسے جواہر پوشیدہ رکھے ہیں جن سے بڑی سے بڑی، پیچیدہ سے پیچدہ اور  پرانی سے پرانی  بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ آج جو واقعہ آپ سے شیئر کرنے جارہے ہیں اس میں ایک ایسی ہی بے وقعت شے سے ایک پیچیدہ اور پرانی بیماری کا علاج ممکن ہوا۔

ایک بچہ جو کینیڈا میں پیدا ہوا اوروہیں مقیم ہے، پیدائش کے پہلے سال سے جلدی مرض کا شکار ہو گیا۔ حکومت کی طرف سے بہترین علاج کی سہولت موجود تھی ،اچھے سے اچھا علاج ہوتا  مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی-

ڈاکٹروں کا کہنا تھا جب بچہ دو سال کا گا تو ٹھیک ہوجائے گا۔مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔اسٹیرائد، اینٹی بائیوٹک سب کچھ استعمال کیا کوئی فائدہ نہ ہوا، پھر ڈاکٹروں نے کہا چار سال کا ہوگا تو ٹھیک ہوجائے گا۔ حتیٰ کہ بچہ آٹھ سال کا ہوگیا

سارا گھر تھک گیا خود بچہ بھی انتہائی تکلیف میں تھا نہ اسکول جاسکتا تھا نہ بچوں کے ساتھ کھیل سکتا تھا، سارے جسم پر ایگزیما جیسے تکلیف دہ نشانات تھے-

پھر ایک دن بچے کی والدہ  نے ساری دوائیں ساری کریمیں بند کر کے کسی مہربان کے مشورے پر کیلے کے چھلکے کا اندرونی حصہ جسے “بنانا پیل” کہتے ہیں لگانا شروع کیا …

اس پیل کو دن میں کئی کئی بار سارے جسم پر لگایا جس سے ایک ہفتے میں حیرت انگیز طور پر آرام آنے لگا اور چند ماہ کے مسلسل استعمال سے بچہ مکمل طور پر ٹھیک ہوگیا- بچے کی والدہ نے یہ علاج ہزاروں لوگوں کو بتایا،اپنے گھر میں استعمال کیا جسے جلد کی کسی بھی تکلیف کا شافی علاج پایا۔چہرے کے دانے، پمپلز، چھائیاں، زخم کے نشانات، ایگزیما، خارش ،داد،چنبل، خشکی،  ایڑی کا پھٹنا گو کہ ہر مسئلے کا بہترین اورآزمودہ حل ہے۔

کیلے کا چھلکا ڈائرکٹ لگا سکتے ہیں یا اندر کا گودا کسی چمچہ سے نکال کر کسی ڈبیا میں رکھ کر فریز کر سکتے ہیں۔ فریز کرنے سے اس کا رنگ ڈارک ہوجائے گا لیکن یہ کام کرے گا ،بہتر نتائج کے لئے تازہ چھلکا لگائیں اورپھل مریض کو کھلا ئیں۔