پاک ترک دفاعی تعاون،پاک بحریہ ایک قدم اور آگے

پاک بحریہ کے جدید ترین اور تباہ کن ملجم کلاس جنگی جہاز کی تیاری کے حوالے سے ترکی کے شہر استنبول شپ یارڈ پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔  ترک صدر رجب طیب اردگان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ترک صدر نے مشترکہ طور پر اسٹیل کٹنگ کی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز جدید ترین تباہ کن ہتھیاروں  اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو99 میٹر طویل ہے اور 2400ٹن وزن اٹھانے کی سکت رکھتا ہے جبکہ اس کی رفتار 29نیوٹیکل مائلز ہے اور اس قسم کے جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت اہم قدم ہے۔سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ اس سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحيتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ پاک ترک دوستی کی بہترین مثال ہے۔امیر البحر نے ترکی کی وزارتِ قومی دفاع اور ترکی کے اہم عہدیدارن سے ملاقاتیں بھی کیں۔نیول چیف نے ترک بحریہ کا اس اہم پراجیکٹ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ترک صدر نے پاکستان اور ترکی کے برادرانا تعلقات کو  مثالی قرار دیا۔ اسٹیل کٹنگ کی تقریب کے بعد ترکش نیول فلیٹ میں چوتھے مِلجَم کلاس جنگی جہاز کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔