دنیا کا سب سے بڑ ااور جدید ایئر پورٹ کس کا شاہکار؟

25ستمبر 2019کو چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے نئے ایئر پورٹ ڈاژنگ کا افتتاح کیا۔ جو اس وقت دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین ہوائی اڈا ہے۔ اس کی عمارت آکٹوپس کی شکل میں ڈیزائن کی گئی ہے۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمارت اسی معدوم ہونے والے پرندے کی شکل پر ڈایزائن کی گئی ہے، جسے “عنقا” کہتے ہیں۔

 اس عجیب و غریب عمارت کو فنِ تعمیر کا شاہکار قرار دیا جا رہا ہے۔ اس عمارت کی تعمیر میں قدرتی ہوا اور روشنی کے استعمال کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ اس جیسی عمارت دنیا میں کہیں نہیں

پانچ سال کی قلیل مدت میں تعمیر ہونے والے اس ایئر پورٹ  پر 11بلین  ڈالرز کی لاگت آئی  ۔یہ ایئر پورٹ  بیک وقت سالانہ 100 ملین مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عسکری مقاصد کیلئے بھی استعمال ہوگا۔ایئر پورٹ سیکورٹی حوالے سے بھی انتہائی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ جس میں فیس ریڈنگ اور سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

آپ کو جان کر ایک خوشگوار حیرت ہوگی کہ فنِ تعمیر کا یہ  انوکھا شاہکار کس نے تیار کیاہے ۔

)اگر آپ اب تک چینل سبسکرائب نہیں کیا تو سبسکرائب کے بٹن پر کلک کریں تاکہ ایسی دلچسپ اور معلوماتی ویڈیوز آپ تک بروقت پہنچ سکیں(

زَھا حدید ایک مسلم خاتون آرکیٹیکٹ اس کمال شاہکار کی تخلیق کار ہیں۔ جو31 اكتوبر 1950 کو بغداد میں پیدا ہوئیں ۔ان کا شمار دنیا کے چند نامور ترین آرکیٹکٹس میں ہوتا ہے۔زَھا حَدید کا انتقال31 مارچ 2016 کو ميامی میں ہوا۔
چینی ایئر پورٹ واقعی فنِ تعمیر کی اعلیٰ مثال ہے مگر مسلمانوں کے ہر کارنامے پر مٹی ڈالنے کی عالمی ریت قائم ہو چکی ہے، اس لئے خود مسلمانوں کو بھی مسلمان دنیا کی بے کار ترین قوم، بلکہ دھرتی پر بوجھ معلوم ہوتے ہیں ۔ صرف بیجنگ ایئر پورٹ ہی نہیں، چین اور ہانگ کانگ سمیت دنیا کی درجنوں شاہکار عمارتوں کے نقشے اس عراقی خاتون نے بنائے ہیں۔ مگر چند نام نہاد دانشور آج بھی یہ کہتے نہیں تھکتے کہ مسلمانوں نے کیا ہی کیاہے؟

دنیا کی کئی عجوبہ  اور شاہکارعمارتیں زھا حدید نےہی  ڈیزائن کیں ہیں جنہیں سال کی خوبصورت ترین تعمیر کا ایوارڈ دیا گیا۔

جن میں سپین ،زاراغوزہ کا پولین برج

Bridge Pavilion in Zaragoza, Spain 2005–2008
اٹلی ،روم کا میکسی انٹرینس

MAXXI Entrance, Rome, Italy 1998–2010
چائنا ،ژوانگ  ژہو کا اوپیرا ہاؤس

Guangzhou Opera House, Guangzhou, China 2003–2010
آزربائیجان ، باکو کا حیدر علیو سینٹر

Heydar Aliyev Center in Baku, Azerbaijan 2007–2013
آزربائیجان ، باکو کا حیدر علیوآڈیٹوریم

Auditorium of the Heydar Aliyev Center
آسٹریلیا، وائینا کی یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس لائبریری اینڈ لیرننگ سینٹر

Vienna University of Economics and Business Library and Learning Center, Vienna, Austria 2013 کوریا، سیول کا ڈونگ ڈیمن ڈیزائن پلازہ

Dongdaemun Design Plaza, Seoul, Korea 2007–2013
چائنا ، بیجنگ کا وانجنگ آفس کمپلیکس

The Wangjing SOHO office complex in Beijing, China 2009–2014
ہانگ کانگ   پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کا جوکی کلب اینوویشن ٹاور

Jockey Club Innovation Tower at the Hong Kong Polytechnic University 2007–2014
اور بیلجئم کی پورٹ اتھارٹی بلڈنگ سرفہرست ہیں

Port Authority Building in Antwerp, Belgium 2016