بحری مشق شمشیر البحر7 اور ترسیل بحر 2 کی افتتاحی بریف کا کراچی میں انعقاد

بحری مشق شمشیر البحر7 اور ترسیل بحر 2 کی افتتاحی بریف کا کراچی میں انعقاد ہوا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق شمشیر بحر کاہر دو سال بعد انعقادکیا جاتا ہے۔

اس موقع پرصدر مملکت کو پاک بحریہ کی جنگی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔صدر عارف علوی نے کہا بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات کا اثر جنوبی ایشیا کی مجموعی سیکیورٹی پر ہوگا،پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارتی مظالم کو ہر سطح پر اجاگر کرے گا، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اورہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے۔

بھارت سی پیک اور گوادر پورٹ منصوبوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ، پاکستان کی معاشی ترقی سمندر سے بلا تعطل تجارت پر منحصر ہے جس کے لیے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا بحری مشق شمشیر بحر میں تینوں افواج اورمتعلقہ وزارتوں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، بحری مشق شمشیر بحر کا مقصد ایسے تصورات کو عملی طور پر جانچنا ہے جنہیں بعد ازاں ملکی بحری حکمت عملی کا حصہ بنایا جا سکے۔