محرم الحرام کے حوالے سے آئی جی سندھ کی زیر قیادت اہم اجلاس

آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران محرم الحرام میں سیکورٹی پلان پرمشتمل صوبائی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ آئی جی سندھ نے  مجالس کے مجموعی مقامات، چھوٹے بڑے جلوسوں کی گزرگاہوں مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکورٹی اور دفعہ 144 پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

آئی جی سندھ کو ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت سندھ کی دیگر پولیس رینج میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر71485پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دینگے ۔31بکتر بندگاڑیوں،1824پولیس موبائلزاور1938 موٹر سائیکلوں پرسوار افسران وجوان بھی امام بارگاہوں مساجد،مجالس کے مقامات جلوسوں کے روٹس سمیت محرم کی دیگرمرکزی اجتماع گاہوں کے اطراف پیٹرولنگ ذمہ داریاں انجام دینگے۔

کراچی میں آر آر ایف کی 18 کمپنیز پر مشتمل افسران اور جوانوں سمیت 156 خواتین پولیس اہلکاروں کوبھی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں تفویض کی‌گئیں ہیں۔

محرم الحرام کے دنوں میں ٹریفک کی روانی کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کے05 ایس ایس پیز،11 ڈی ایس پیز،13 انسپکٹرز،334ایس آئیز/ اے ایس آئیز،164ہیڈ کانسٹیبلز،495 کانسٹیبلز سمیت مجموعی طور پر1022 افسران اورجوانوں کو مامور کیا گیا ہے۔

اجلاس کو رپورٹ میں مذیدبتایا گیا کہ محرم الحرام کے اہم مواقعوں پر حفاظتی اقدامات ہر لحاظ سے جامع اور فول پروف بنانیکے تناظر میں صوبائی سطح پر آرمی کی 52 کمپنیز،رینجرز کے 7700 اہلکاروں جبکہ ایف سی کی 10 کمپنیز کی‌ڈپلائمنٹ کی سفارشات بھی ارسال کی جاچکی ہیں۔

اے آئی جی آپریشنز سندھ نے رپورٹ میں بتایاکہ کراچی میں 10672،حیدرآباد 19496,میرپورخاص 3421, شہیدبینظیر آباد10362،سکھر 10492جبکہ لاڑکانہ میں 17042پولیس افسران اورجوان محرم سیکیورٹی فرائض انجام دینگے۔جبکہ ریزرواہلکار اس کے علاوہ سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔

رپورٹ کے مطا بق محرم الحرام کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طورپرہونیوالی 15971مجالس,6288 ماتمی جلوسوں اور717 تعزیہ جلوسوں کو انتہائی حساس،حساس اورنارمل درجہ بندیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔کراچی میں 342,حیدرآباد590 میرپورخاص138 شہیدبینظیرآباد107 سکھر374اورلاڑکانہ میں464سمیت صوبے بھرمیں امام باگاہوں کی مجموعی تعداد2015 ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیزاسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی،آپریشنز سندھ، کراچی رینج کے علاوہ آپریشن اینڈ آرآرایف سندھ،ٹریفک کراچی اور ایسٹ،ویسٹ،ساؤتھ زون کراچی کے ڈی آئی جیز و دیگر سمیت دیگر افسران نےبذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔