ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر سے کیا کہا

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کی صدر کو بھارتی اقدامات کے خطے کے امن پر خطرناک اثرات پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر اور یکطرفہ قانون سازی سے زمینی حقائق تبدیل نہی کر سکتا۔ بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور مروجہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ۔ ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانا اور بھارتی تسلط کو ختم کروانا سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ ملیحہ لودھی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیر کی سیاسی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔