پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی کروڑوں رو پے کی چھالیہ اور غیر ملکی سامان برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بلوچستان کے علاقے وِندر کے راستے بیش قیمت غیر ملکی اشیاء اسمگل ہو نے کا خد شہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق اس اطلاع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھانے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور وِندر میں واقع باغیچوں کے اندر چھپائی گئی19ٹن سے زائد چھالیہ، ہزاروں غیر ملکی سگریٹ اسٹیک اوربھاری مقدار میں انڈین گٹکا برآمدکرلیا۔ جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران سپر ہائی وے سے ڈمپر میں چھپائی گئی12ٹن سے زائد چھالیہ برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پکڑی جانے والی چھالیہ اور غیر ملکی اشیاء کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔