کراچی کی شان لیاری

 کراچی کے تاریخی علاقے لیاری کی شناخت امن ، بھائی چارگی اور دوستی کے سوا کچھ نہیں، اسی خوبصورت چہرے کو دنیا میں متعارف کرانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ پہلے آگرہ تاج چیمپئنز لیگ کے افتتاح کے موقع پر نمائندہ جسارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہویے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی کے رکن سید عبد الرشید نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لیاری کے نوجوانوں کے ساتھ جو ناانصافی ہوئی ہے اس کا کفارہ ادا کرنے کے لیے میں میدان میں آیا ہوں اور 2040ویژن اس کا ایک حصہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف کھیل بلکہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں بھی میں اپنی بساط سے بڑھ کر لیاری کے مظلوم عوام کی دارسی کروں گا اور مجھے امید ہے کہ رب کریم میری نصرت فرمائیں گے۔ انہوں نے پویلین میں موجود سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کی طرف اشارہ کرتے ہویے کہا کہ یہ میری قوت ہیں۔جب تک یہ خون میرا ساتھ دیتا رہے گا لیاری جوں جوں ترقی کرتا ہوا نظر آئے گا اور انشاع اللہ و ہ دن دور نہیں جب کھیلوں کے شعبے جس میں کرکٹ، فٹبال اور باکسنگ شامل ہیں لیاری کی ہر صورت نمائندگی آپ کو نظر آئے گی۔ اس موقع پر انہوں نے جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں اور ؤرگنائزرز کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔