پاک بحریہ کا آپریشن، کروڑوں کی منشیات برآمد

پاک بحریہ نے کراچی کے مضافات میں مبارک ویلیج کے قریبی سمندر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس آپریشن کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران تقریباََ تین سو ملین روپے مالیت کی  675 کلوگرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔ پاک بحریہ نے یہ پیچیدہ آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون، مستقل نگرانی اور اینٹلی جنس کی بنیاد پرکیا۔مزید کاروائی کے لئے قبضے میں لی گئی منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ یہ آپریشن پاک بحریہ کا اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنےکا مظہر ہے۔پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔