مری کی حسین وادی میں آغوش ہوم اینڈ کالج کا افتتاح

الخدمت فائونڈیشن کے تحت چلنے والے آغوش سینٹر مری کی پروقار تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ کی ہمشیرہ کی تقریب میں خصوصی شرکت

الخدمت فائونڈیشن کے تحت چلنے والے آغوش سینٹر کی کاوش کو سراہا

پورے ملک سے پانچ سو منتخب بچوں کی سینٹر میں تعلیم و تربیت کی جائے گی

ایسے بچے جن کے سروں پر والدین کا سہارا نہیں ان کو جدید سہولیات سے آرستہ آغوش سینٹر میں رکھا جائے گا جہاں ان کی تعلیم و تربیت کے ساتھ تفریح کا بھی سامان فراہم کیا گیا ہے

تقریب میں الخدمت فائونڈیشن کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن،یوکے اسلامک مشن کے صدر میاں عبدالحق،اکنا کینیڈا کے ڈائریکٹر فضل الرحمٰن،الخدمت فائونڈیشن کے سیکریٹری جنرل مشتاق مانگٹ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی