امریکی مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع

اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کا سالانہ کنونشن کا انعقاد اکنا اور ماس کے اشتراک سے کیا گیا

سو سے زائد ورکشاپ، سیمینار، لیکچر اور دیگر سرگرمیاں ہوئیں

مقررین نے اسلام کی اخلاقی تعلیمات کو اجاگر کیا

اسلام سلامتی کا مذہب ہے، نیکی کی دعوت ہی مسلمانوں کا طریقہ ہے

اجتماع میں موجود وسیع بازار میں مسلم فلاحی اداروں نے اسٹال لگائے

عالمی سطح پر مسلمانوں کے خلاف سازشوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا

مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کی نجات اسلام پر عمل کرنے میں ہے

مسلم گھرانوں کے مسائل، نئی نسل کی تربیت پر مذاکرے،حلال فوڈ،  کیریئر گائیڈینس پر گروپ ڈسکشن بھی ہوئے

فلاحی سرگرمیوں اور دوسرے اہم امور بھی زیر بحث آئے

اجتماع میں رنگ ونسل سے بالا نوجوان بڑی تعداد میں شریک

نیوزی لینڈ واقعے کے بعد مسلم کمیونٹی کا اہم اجتماع

پاکستانی،عرب،ترک، مصری اور بھارتی مسلمانوں کی تعداد نمایاں تھی

ایسے اجتماعات مسلمانوں کی قربت اور اسلام کے فروغ کے باعث ہیں