فلسطین میں تاریخی مسجد شراب خانے میں تبدیل

اسرائیل نےفلسطین کی تاریخی مسجد کو نائٹ کلب، شراب خانے میں تبدیل کردیا

تاریخی مسجد شمالی فلسطین کے علاقے صفد میں 13ویں صدی میں قائم ہوئی

مقامی انتظامیہ نے مسجد کو الاحمر شراب خانے اور شادی ہال میں بدل دیا

1948 میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد متعدد مرتبہ مسجد کی بے حرمتی ہوچکی ہے

ابتدا میں مسجد پر قبضہ کرکے اسے یہودی عبادت گاہ بنایا  گیا تھا

فلسطینی اسلامی وقف کے سیکریٹری خیر طباری واقعے پر کہتے ہیں

“ مسجد کے اندر تخریب کاری کے پہلوؤں کو دیکھا توصدمے کا شکار ہوگیا”

 “کئی سال پہلے عدالت میں مسجد کی حوالگی سے متعلق درخواست دائر کی تھی ”

“عدالت نے اب تک اس مقدمے پر فیصلہ نہیں دیا” خیر طباری