یوکرین کاترکی سے 5بائریکٹر ڈرون خریدنے کا اعلان

ترکی جس کا شمار جدید جنگی ہتھیار بنانے والے ممالک میں ہوتاہےاس کی ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت کی بھی اب دنیا معترف ہوتی جارہی ہے۔ اور اس کی ڈرون مصنوعات کو بڑے پیمانے پر پذیرائی مل رہی ہے۔ یوکرین کے چیف آف جنرل اسٹاف رسلن ہومچک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ملک اگلے سال 5 ترک(بائریکٹر)ڈرون ی خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یوکرین کے ذرائع ابلاغ نےہومچک کے حوالے سے بتایاہے کہ2021 میں فوج کی ضروریات کے دائرہ کار میں 5 نئے بائریکٹر ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ خطرناک ڈرون 6000کلو میٹر کے دائرے میں زمین سے 8ہزار 200میٹر کی بلندی پر 220کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے24گھنٹے تک پرواز کی سکت رکھتا ہے۔ جبکہ یہ 650کلو گرام وزن کے مساوی 4خوفناک ایم اے ایم ایل، یا ایم اے ایم سی میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترکی ڈرون ٹیکنالوجی میں دنیا میں ایک نمایاں حیثیت حاصل کرتا جارہا ہے۔رواں ماہ اس نے اقینجی ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بایکار کمپنی کے تیار کردہ طویل فاصلہ طے کرنے اور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والےاقینجی ڈرون نےبائریکٹر ڈرون کے بعد دھوم مچادی ہے۔بایکار کمپنی کا شمار دنیا کی 100بڑی عسکری ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنیوں میں ہونے لگا ہے جبکہ ترکی کی ایک کمپنی STMنے”الباغو“ڈرون کی جلدتیاری کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین نے اس سے قبل 2019 میں ترکی سے 6 بائریکٹر ٹی بی 2- طیارے خریدے تھے۔