عوامی عدالت:خمیسو گوٹھ کے عوام نے مسائل کے انبار لگا دیے

یہ کراچی کا علاقہ خمیسو گوٹھ ہے، جہاں زندگی کی بنیادی سہولتیں بھی دستیاب نہیں، جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر، پانی، گیس بجلی کی فراہمی کی صورتحال ابتر اور صحت و تعلیم کی سہولت میں شہر کے بہت سے علاقوں سے پیچھے ہے
روزنامہ جسارت کے تحت جسارت عوامی عدالت کا نیو کراچی کے اس پسماندہ علاقے میں اہتمام کیا گیا۔ عوام کے مسائل کو اجگر گرنا اور ان کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے جسارت کی عوامی عدالت ایک موثر کردار ادا کررہی ہے۔ اس موقع پر عوامی عدالت کے شرکا کا کہنا تھا کہ یہاں بلدیاتی سہولتیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں
عدالت میں بچوں نے شکوہ کیا کہ یہاں سرکاری اسکول کی حالت بھی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے
اس موقع پر جماعت اسلامی کے مقامی رہنما محمد شکیل اور عبد اللہ سلیم نے بھی عوام کی ترجمانی کی
خمیسو گوٹھ کے اس نظر انداز کیے گئے علاقے پر صوبائی اور بلدیاتی اداروں کو فوری توجہ دینا ہوگی اور اس علاقے کو منشیات سے پاک کرنا ہوگا، ورنہ اس کے نتائج معاشرے پر منفی اثرات مرتب کریں گے