جی ایف سی بلڈرز کا عملہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے مقامی بینکوئیٹ میں بہترین کارکردگی پر عملہ کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران ایمپلائی آف دی منتھ کا ایوارڈ آصف زیدی کو دیا گیا جبکہ اسپیشل پرفارمنس آف دی منتھ کا ایوارڈ عمران غوری کو دیکر حوصلہ افزائی کی گئی۔

 ایوارڈ یافتگان نے جی ایف ایس بلڈرز کے روحِ رواں عرفان راحیل سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ کی مستحق ہماری پوری ٹیم ہے جس نے بہترین کارکردگی دکھاکر اس مقام تک پہنچایا جبکہ

اس موقع پر عملہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عرفان راحیل نے کہا کہ محنت اور ایمانداری ترقی کی اولین شرط ہے، انہوں نے کہا کہ محنت ولگن سے اپنے کام کو انجام دینے والے لوگ نہ صرف خود ترقی کرتے ہیں بلکہ جن اداروں سے وابستہ ہوتے ہیں وہ بھی ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔تقریب کے دوران جی ایف ایس کی جانب سے مسجد کی تعمیر کیلئے زمین کی فائل بھی دعوت و تبلیغ کی عالمی تنظیم دعوت اسلامی کے نمائندگان کے حوالے کی گئی۔