نیکی کا صلہ

309

فائزہ فہيم
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک عورت ایک دن بازار جا رہی تھی کہ اسے راستے میں ایک چڑیا ملى جو برى طرح زخمی تھی۔اس نے چڑیا کو پیار سے اٹھایا اور اپنے گھر لے آئی۔ اس کی مرہم پٹی کرکے اسے اڑا دیا۔کچھ دنوں بعد وہ چڑيا آئى اور اس عورت کے گھر پر سے گزری اور ایک بيج پھينک گئى جو تربوز کا تھا۔ اس نے اسے زمین میں بو دیا اور اسی رات وہ اتنا پھلا پھولا کہ اس میں سے ايک تربوز بھی نکل آيا۔صبح عورت نے ديکھا تو وہ تربوز توڑ لیا۔تربوز کاٹا تو اس میں بہت سے ہیرے جواہرات نکلے،جنہيں حيرت سے ديکھنے لگى۔ اس کى خوشى کى انتہا نہ تھى۔اس طرح عورت کو نیکی کا صلہ مل گیا۔

حصہ