مرد اور عورت حیا دونوں کیلئے

443

آج کی عورت کا لباس دن بہ دن مختصر ہوتا جارہا ہے جس کی بڑی وجہ دینِ اسلامی کی تعلیمات کو پسِ پشت ڈالنا ہے۔ عوت تو نام ہی ستر پوشی اورحیا کا ہے، انھی خوب صورت زیورات سے اس کا تقدس قائم ہے، یہی اس کے وقار اور عزت کی علامات ہیں، ان نگینوں کے بغیر تو وہ صرف شوپیس ہے… جی ہاں، دکان میں سجا ہوا ایک ایسا پیس جو آنے جانے والوں کی نظروں کی زد میں آتا ہے۔ ظاہر ہے شو پیس پر تو ہر ایک کی نظر پڑ سکتی ہے۔ آج کی بدنصیب عورت اپنے لیے یہ بھی اعزاز سمجھتی ہے کہ لوگ اسے دیکھ رہے ہیں۔ بے شک کچھ اسے سراہتے ہیں اور کچھ نفرت سے منہ پھیر لیتے ہیں۔

اس کے برعکس ایک باحجاب اور باحیا عورت کی طرف اٹھنے والی نظریں بھی بے اختیار جھک جاتی ہیں۔ بے شک اس وقت معاشرہ بہت سی برائیوں کی لپیٹ میں آچکا ہے لیکن میرا تجزیہ ہے کہ باکردار اور باحجاب عورت سے آج بھی نفرت نہیں کی جاتی، بلکہ اسے عزت سے نوازا جاتا ہے۔ ہاں ایک طبقہ یقینا ہمارے آس پاس ایسا ضرور ہے جو ایسی باوقار اور باحجاب عورت کو دقیانوس، جاہل وغیرہ جیسے القابات سے نوازتا ہے۔ لیکن ہمیں لوگوں کی نہیں، اپنے اللہ رب العزت کی رضا درکار ہے۔ اور حیا تو ہے ہی زندگی گزارنے کا وہ فارمولا، جو مرد اور عورت دونوں کے ایمان کو تقویت دیتا ہے، یہ ایمان کی پہچان ہے یعنی حیا کی وجہ سے ہی ایمان ہے، بلکہ حیا مومن کے لیے ایسی ڈھال ہے جو اسے گناہوں سے بچائے رکھتی ہے۔

اللہ رب العزت سب کو ایسی باحجاب مائیں عطا کرے جو اپنی بیٹیوں کو ان مذکورہ بالا گوہر نایاب جیسی خوبیوں سے آراستہ کرسکیں اور ایسے باپ، بھائی، شوہر اور بیٹے عطا کرے جو گھر کی عورت کے لیے معاون اور صحیح رہنمائی کرنے والے ہوں۔ آمین ثم آمین یارب العالمین۔

چہرے کے لیے جادو اثر ماسک

کھانے کے دو چمچ بیسن، ایک تہائی کھانے کا چمچ ہلدی، ایک کھانے کا چمچ دہی، آدھا کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور آدھا کھانے کا چمچ شہد لے کر اچھی طرح مکس کرلیں، جب یہ ماسک تیار ہو جائے تو ہلکے ہاتھ سے چہرے پر مساج کریں اور پھر پانی سے دھوکر صاف کرلیں۔ یہ ماسک ہفتے میں دو دفعہ استعمال کریں۔ اس سے آپ کا چہرہ دمک اٹھے گا۔
ماسک کے فوائد کا انحصار اس میں شامل اجزا پر ہوتا ہے۔ ماسک جلد میں کھنچائو پیدا کرتا ہے۔ مُردہ خلیوں کر کھینچ کر باہر نکال دیتا ہے اور جلد میں چمک پیدا کرتا ہے۔ یہ سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں کے باعث چہرے پر پڑنے والے گندمی دھبوں کو بھی صاف کردیتا ہے۔

حصہ