گھریلو ٹوٹکے

177

خشک جلد کے لیے چند گھریلو ماسک :
٭ شہد اور انڈے کی زردی کو ملا کر دس منٹ تک چہرے پر لگائیں۔
٭ زیتون کا تیل اور بالائی ہم مقدار ملا کر پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں۔
٭ تاہ دودھ کا بغیر ابال استعمال بھی چہرے کی مالش کے لیے مفید ہے۔
٭ آدھا کیلا‘ ایک قاش پپیتا ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔
٭ کیلے اور شہد کا ماسک بھی خشک جلد کے لیے مفید ہے۔
٭ خشک جلد کی صفائی کے لیے ایک چمچہ شہد پانچ قطرے وٹا من ای کے تیل‘ خوبانی کی گری کا تیل آدھا چمچہ‘ تین قطرے عرق گلاب ملا کر چہرے پر ہلکے ہلکے مالش اور دھو لیں۔ زیادہ حساس جلد کی صورت میں گھریلو نسخوں کے استعمال سے پرہیز کریں بازار میں دستیاب ماسک استعمال کیے جاسکتے ہیں جیسا کہ ٹیوب میں دستیاب شہد یا انڈے کا ماسک خشک جلد کے لیے قابل استعمال ہے۔

حصہ