مہمان

127

٭جو لوگ اللہ پر اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں، انہیں چاہیے کہ اپنے مہمان کو عمدہ سے عمدہ کھانا کھلائیں، اور مہمانی تین دن تک ہے۔ (بخاری شریف)۔
٭چالیس سال میں نے روٹی وغیرہ کچھ نہیں پکائی البتہ مہمانوں کے واسطے، اور میں اس میں طفیلی رہا ہوں۔ (حضرت ابوالحسن خرقانی)۔
٭مہمان کے ساتھ تکلف نہ کرو ورنہ مہمان رکھنے کو دشمن رکھو گے۔ (امام غزالی)۔
٭جو مہمان خود آجائے اس کے لیے تکلف نہ کر، اور جس کو تْو خود بلائے اس کے لیے تکلف میں اٹھا نہ رکھ۔ (امام غزالی)۔
٭مہمان کے روبرو تھوڑا کھانا رکھنا بے مروتی، اور حد سے زیادہ رکھنا تکبر ہے۔ (امام غزالی)۔
٭ بن بلائے مہمانوں کا خیر مقدم اس وقت ہوتا ہے جب وہ جاچکے ہوتے ہیں۔ (شیکسپیئر)

حصہ