باورچی خانے کی صفائی

374

اپنے گھر کو صاف رکھنا کسی آرٹ سے کم نہیں، مگر کیا اکثر افراد کو علم نہیں ہوتا کہ مائیکرو ویو کی بہترین صفائی کیسے ممکن ہے یا کچن سنک کو کیسے منٹوں میں چمکایا جائے۔
درحقیقت آپ کے ارگرد ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جو گھر کو چمکانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہیں اور آپ کو مہنگے کیمیکلز یا اسپرے وغیرہ کی ضرورت نہیں۔تو آپ ان کو آزما کر دیکھیں۔
کچن کے گندے سنک کو چمکائیں:
کیا آپ کے کچن کا سنک ہمیشہ انتہائی غلیظ نظر آتا ہے اور آپ اسے گریس یا کئی گھنٹوں کی محنت کے بغیر صاف رکھنا چاہتے ہیں؟ تو سرکہ آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ اسٹین لیس اسٹیل سنک کی بات ہو تو تو ایک کپڑے کو سرکے میں ڈبوئیں اور پوری سطح کو رگڑ کر صاف کریں۔ اس کے بعد اسفنج کی کھردری سائیڈ کو نرمی سے رگڑ کر سنک کو صاف کردیں۔
مائیکرو ویو کی صفائی
مائیکرو ویو کو کسی چیز سے رگڑ کر صاف کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اس میں پانی سے بھرے ڈونگے میں لیموں کا عرق ملائیں اور پانچ منٹ کے لیے چلا دیں، پانی دھواں بن کر مشین کی سطح پر چپکی چکنائی اور دیگر چیزوں کو ڈھیلا کردے گا، جس کے بعد کپڑے سے صاف کردیں۔
جلے ہوئے برتنوں سے نجات:
اس کے لیے آپ کو سفید سرکے اور بیکنگ سوڈا کی ضرورت ہوگی، سب سے پہلے ابلے ہوئے پانی اور سرکے کو جلے ہوئے برتن میں ڈال دیں تاکہ جلے ہوئے کھانے کے بچے ہوئے حصے کو نکالا جاسکے، اس کے بعد باقی ماندہ حصے کو بینکنگ سوڈا سے رگڑ کر صاف کردیں۔

حصہ