عید آئی خوشیاں لائی

187

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے سب بچے چھت پر بھاگے … بچوں کا شور … ہنگامے…امی امی… باجی باجی… بھابھی … بابا جانی…عید کا چاند نظر آگیا… کل عید ہے۔ سارا خوشی خوشی دوڑتی ہوئی آئی اور کہنے لگی ! امی مجھے چوڑیاں پہننا ہے ۔ ابھی بازار چلتے ہیں۔باجی آپ بھی تیار ہو جائیں۔ آج بازار میں میری سہیلی آئمہ بھی آئےگی۔ میری پیاری امی مجھے مہندی بھی لگوانا ہے۔
امی نے سارا کو اپنے پاس بلایا اور پیار سے سمجھا نےکی کوشش کی۔ میری پیاری بیٹی سارا اس وقت بازار جانا بالکل بھی ممکن نہیں ہے ۔ اس وقت بازار میں بہت رش ہے ۔ مرد عورت سب چاند رات کو ہی بازار کے لیے نکلتے ہیں۔ ” بازار تو شیطان کا گھرہے “۔ اچھی بات یہ ہے کہ مہندی گھر پر باجی سے لگوانا لو ۔ یہ سنتے ہی سارا کے آنکھوں سے آنسو ٹپکنے لگی۔ نہیں نہیں امی جان چلے نا …
ارے سارا بیٹا ! اتنے اچھے نیکیوں کے مہینوں کے بعد آج تو ہماری مزدوری ملنے کا بہترین دن ہے ۔ ہمیں اپنا قیمتی وقت بلا مقصد ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔ سارا ! میں نے تو تمہیں اور چھوٹی بہن بریرا کے لئے رمضان المبارک سے پہلے ہی عید کے لئے سب کچھ لے آئ ہوں۔
امی نے سارا کچھ لاکر سارا کے سامنے رکھ دیا ۔ چوڑیاں ، ہیر بانڈ ،ہار ، بندے ، انگھوٹیاں، وغیرہ بہت ہی خوبصورت تھے۔ ماشاءاللہ… بلکہ سارا کی دوستوں کے لیے تحفے وغیرہ بھی تھے ۔
سارا تو بہت خوش ہوئے اور مسکراتے ہوئے کہنے لگی ۔واہ مما آپ نے تو میرے لئے سب کچھ پہلے سے ہی لا کر رکھ دیا۔ میری پیاری مما… جزاک اللہ خیر سارا نے ماں کو لپیٹ کر خوب تیار کیا۔
اتنے میں دادی جان بھی آگئی ۔ ہر سال کی طرح ایک خوبصورت باکس تیار کر کے لائیں۔دادی جان نے کہا : سب سے عیدی لیتے وقت یتیم اور مسکین بچوں کے لئے بھی عیدی اس ڈبے میں بھی ضرور ڈالنا۔پہلے آپ خود بھی ڈالنا اور دوسروں سے بھی ضرور ڈلوانا۔ پیارے بچو بالکل نہیں بھولنا۔اچھا دادی جان ضرور۔
رات کو سب بچوں نے گھر پر باجی سے خوب مہندی لگوائی اور عید کے لئے اپنے کپڑے اور سامان سیٹ کر کے رکھا ۔ صبح سب نہا دھو کر خوبصورت لباس پہن کر نماز ادا کیا۔سب کو عیدمبارک کیا۔خوب مزے مزے کی کھانے ، شیر خورمہ وغیرہ خوب کھایا۔
سب سے عیدی لی ۔بچوں نے اپنی عیدی کے پیسوں میں سے یتیموں اور مسکینوں کے لئے باکس میں ڈال دی ۔تمام بچوں نے اور بڑوں نے بھی ڈال دیں۔ماشاءاللہ بہت ہی خوشیوں بھرا مبارک دن تمام مسلمانوں کے لئے خاص رحمت ہے۔ اللہ تعالٰی جہاں جہاں مسلمان ہےسب کو آزادی کے ساتھ خوشیاں منانے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

حصہ