بڑا کام

243

ایک بچی چین کے شہر بیجنگ میں رہتی تھی۔ایک دن اس کے اسکول کی چھٹی تھی تو اس نے اپنی ماں سے ضد کی کہ آج میں تمہارے ساتھ جائوں گی۔اس کی ماں سڑکوں پر جھاڑو دینے کا کام کرتی تھی ۔ماں اس کو لے جانے پر رضامند نہ تھی لیکن جب بچی نے بہت ضد کی تو ماں اس کو لے جانے پر راضی ہو گئی۔

دونوں ایک سڑک پر پہنچے ماں جھاڑو دینے لگی اور بچی ایک طرف بیٹھ گئی۔ اچانک کیا ہوا کہ ماں کی جھاڑو ایک راہگیر کو لگ گئی ۔راہگیر نے بچی کی ماں کو ڈانٹنا شروع کر دیا اسی پہ بس نہ کیا بلکہ وہیں کھڑا ہو گیا اور بچی کی ماں کو اور زیادہ برا بھلا کہنا شروع کر دیا ۔بچی سہم کر رونے لگی۔ماں جب اپنی بچی کو چپ کرانے لگی تو بچی غصے سے اپنی ماں کو بولی کہ تو اتنا گھٹیا کام کیوں کرتی ہے؟کہ تجھے لوگوں کی باتیں سننی پڑیں ۔ماں بولی”تم کیوں پر یشان ہورہی ہو؟ میں تمہیں بتاؤں کہ اچھا اور بڑا کام ، چھوٹا اور گھٹیا کام کیا ہوتا ہے؟” “کسی بھی کام کو کرنے سے اگر دنیا اور دنیا کے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا تو وہ چھوٹا کام ہے اورجس کام کو نہ کرنے سے اگر دنیا میں مسائل پیدا ہوں تو وہ بڑا کام ہے۔” بچی یہ سن کر مطمئن اور خوش ہوگئی۔

حصہ