ادارۂ فکرِ نو کا سمندری مشاعرہ

201

5 نومبر 2022ء کو ادارۂ فکر نو کراچی کے زیر اہتمام محمد علی اشرف کی سربراہی میں کیماڑی کے سمندر میں سمندری مشاعرہ ترتیب دیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی صدر‘ مظہر ہانی مہمان خصوصی‘ اکمل نوید‘ مہمان اعزازی تھے۔ مشاعرے میں مدعو شعرا کو کے پی ٹی کی لانچ میں سمندر کی سیر کرائی گئی اور سمندر میں لانچ کو لنگر انداز کرنے کے بعد لانچ میں ہی مشاعرہ ہوا جس میں شاداب احسانی‘ مظہر ہانی‘ اکمل نوید‘ زاہد حسین جوہری‘ اختر سعیدی‘ محمد علی اشرف‘ محمد علی گوہر‘ انوار انصاری‘ سلیم فوز‘ راقم الحروف اکٹر نثار‘ تنویر سخن‘ صفدر علی انشاء‘ شاہد اقبال (ناظم مشاعرہ)‘ خاور کمال صدیقی‘ عاشق شوقی‘ سرور علی کوثر نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر صاحبِ صدر نے کہا کہ سمندری مشاعرہ ایک نئی روایت ہے جس میں مشاعرہ کے ساتھ ساتھ پکنک کا مزا بھی آرہا ہے۔ محمد علی اشرف بہت عمدگی اور خوب صورتی سے محفل سجائی ہے میں انہیں کامیاب مشاعرے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آج بہت اچھا کلام پیش کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ شاعری ایک قابل تحسین عمل ہے‘ ہر آدمی شاعری نہیں کرسکتا۔ قوموں کے عروج و زوال میںشعرا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ محمد علی اشرف نے کہا کہ وہ کے پی ٹی کے شکر گزار ہیں کہ اس ادارے نے ہمیں لانچ فراہم کی۔ عاشق شوقی نے کہا کہ شعرائے کرام اور سامعین کے ممنون و شکر ہیں جن کی وجہ سے آج ہم نے ایک اچھا پروگرام ترتیب دیا۔

حصہ