بزمِ دوستاں کراچی کا مشاعرہ

144

بزمِ دوستاں کراچی ایک نوزائیدہ ادبی تنظیم ہے جس نے لانڈھی نمبر 6 کراچی میں مورخہ 6 نومبر کو ایک مشاعرہ منعقد کیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی۔ غلام علی وفا مہمان خصوصی تھے۔ تلاوتِ کلام مجید کی سعادت قاری شفیع عالم نے حاصل کی۔ فرید احمد خورشید نے نعت رسولؐ پیش کی جب کہ خاور کمال صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ صاحب صدر نے اپنے خطبۂ صدارت میں کہا کہ ایک زمانے میں لانڈھی کورنگی میں بہت سے باکمال قلم کار ہوا کرتے تھے اس علاقے میں ادبی سرگرمیاں اپنے عروج پر تھیں لیکن وقت وہ حالات کے بدلتے ہوئے روّیوں نے یہاں کی ادبی فضا کو خراب کیا اب اس علاقے میں دوبارہ سے ادبی فضا بحال ہو رہی ہے۔ بزمِ دوستاں کراچی کے بانی کامران صدیقی نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ وہ چاہتے ہیںکہ لانڈھی کورنگی کے شعرا کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کریں لہٰذا بزم دوستاں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ قاسم جمال نے کلماتِ تشکر ادا کیے اس مشاعرے میں صاحب صدر‘ مہمان خصوصی اور ناظم مشاعرہ کے علاوہ اختر سعیدی‘ انور انصاری‘ سلیم فوز‘ محمد علی گوہر‘ راقم الحروف ڈاکٹر نثار‘ نسیم شیخ‘ یوسف چشتی‘ انجم جاوید‘ کشور عدیل جعفری‘ رانا خالد محمود‘ جمیل زیدی‘ نظر فاطمی‘ تنویر سخن‘ ضیا حیدر زیدی‘ سلیم شہزاد‘ عارف نظیر‘ اسامہ امیر‘ عامر ثانی‘ اسحاق خان اسحاق‘ شائق شہاب‘ تاج علی رانا‘ کامران صدیقی اور امجد علی عاجز نے اپنا کلام نذر سامعین کیا۔

حصہ