خواتین کے اعزازات

161

سب سے پہلے جو سب سے بڑے ظالم و جابر اور خدائی کا دعویٰ کرنے والے فرعون کے مقابل شجاعانہ انداز میں کھڑا ہوا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک خاتون تھیں۔ (سیدہ آسیہ)
سب سے پہلے جس نے مکہ اور کعبہ کو آباد کیا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک خاتون تھیں۔ (سیدہ ہاجرہ)
٭ سب سے پہلے جس نے روئے زمین کا مبارک ترین زم زم نوش فرمایا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک خاتون تھیں۔ (سیدہ ہاجرہ)
٭سب سے پہلے جو ہمارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک خاتون تھی۔ (حضرت خدیجہؓ)
٭ سب سے پہلے جس کا خون اسلام کی راہ میں بہایا گیا اور شہید ہوا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک خاتون تھیں۔ (سیدہ سمیہؓ)
٭ سب سے پہلے جس نے اپنا مال اسلام کی راہ میں دیا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک خاتون تھیں۔ (سیدہ خدیجہؓ)
٭ قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ جس کا مسئلہ اللہ نے سات آسمانوں کے اوپر سنا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک خاتون تھیں۔ (سورۃ المجادلۃ‘ آیت1) (سیدہ خولہؓ)
٭ سب سے پہلے جس نے صفا و مروہ کی سعی انجام دی وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک خاتون تھیں۔ اب ہر سال لاکھوں حاجیوں پر لازم ہے کہ ایک خاتون کے انجام دیے گئے فعل کو بجا لائیں ورنہ ان کا حج قبول نہیں ہوگا۔ (سیدہ ہاجرہ)
٭سب سے پہلے جو سب کی مخالفت کے باوجود بیت المقدس میں داخل ہوا وہ کوئی مرد نہیں تھا، خاتون تھیں۔ (سیدہ مریم)

حصہ