میرا کمرہ

248

کہیں کتابیں کہیں کھلونے اُلٹ پُلٹ ہیں رکھے ہوئے،
کہیں کلر اور پینسِل ربڑ،کہیں کپڑے بکھرے ہوئے،
کہیں جوتے اور اسکی پالش،کہیں چپس کا پیکٹ پڑا،
لگتا ہے یوں جیسے یہاں بڑے بڑے دھماکے ہوئے
ہاتھ میں جھاڑو ،صفائی کا کپڑا،کوڑا نکالونگی میں سارا،
محنت سے میں کرونگی ایسا،جس سے لگے یہ میرا کمرہ!
صفائی جو میں نے شروع کی ایسے،ملنے لگیں کچھ کھوئی ہوئی چیزیں،
امّی کا پرس،میرا بیگ،بھائی کا چارجر اور قمیصیں،
ملے مجھکو کچھ کھوئے ہوئے پیسے،صاف کریں جو میں نے میزیں،
کیا خوشی ہے کہ میرا کمرہ،دے رہا ہے مجھ کو تحفے
صاف کرا پھر کمرہ سارا،بج گئے پھر رات کے بارہ،
اب تو رکھونگی ہمیشہ ایسا،جس سے لگے یہ میرا کمرہ!
آپ بھی کمرہ صاف کریں،گھر کی اپنے حفاظت کریں،
طریقہ اپنا بنائیں صفائی،صفائی کو نصف ایمان کہیں،
جب بھی لگے پھر پھیلا کمرہ،جلد کریں پھر اسکی صفائی،
پھر کبھی سستی نہ دِکھائیں،اور نہ وقت کو ضائع کریں
پھول تصویریں لگائونگی،جس سے لگے یہ میرا کمرہ،
مزید میں اس کو سجائونگی،جس سے لگے یہ میرا کمرہ!

حصہ