صحت کے بارے میں معلوماتی فون سروس

585

سروس استعمال کرنے کا طریقہ

٭یہ سروس تمام فون نیٹ ورک سے استعمال کی جاسکتی ہے۔
٭یہ سروس Keypad موبائل، Android موبائل یا PTCL فون سے استعمال کرسکتے ہیں۔
٭سروس کو استعمال کرنے کے لیے یہ نمبر ڈائل کریں۔ 0213-6492022
٭نمبر ملانے کے بعد ہدایات سنیں۔
٭اس کے بعد اپنے مسئلہ یا صحت کی مطلوبہ معلومات کے لیے 3ہندسوں والا نمبر ملائیں۔
نوٹ: تین ہندسوں کے نمبر کے لیے ویب سائٹ www.safety.net.pk www.alkhidmat.com کا وزٹ کریں۔

کراچی میں صحت کی معلومات‘ آگاہی اور طبی مشوروں کے لیے ٹیلی فون سروس شروع کی گئی ہے۔ یہ سروس 24 گھنٹے ہفتے کے 7 دن دستیاب ہوگی۔ یہ سروس سیفٹی نیٹ نامی ادارے نے بنائی ہے جس میں ڈاکٹروں اور ماہرین آئی ٹی شامل ہیں۔
کراچی میں اس سروس کو شروع کروانے میں اہم کردار حافظ نعیم الرحمن کا ہے جو ’’الخدمت ویلفیئر سوسائٹی‘‘ کے صدر ہیں۔ انجینئر حافظ نعیم الرحمن کا وژن ہے ’’صحت مند کراچی۔‘‘حافظ صاحب کہتے ہیں معاشرہ صحت مند ہو تو تعلیم و ترقی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔
ہم نے اس سروس کے حوالے سے عوامی سروے کیا اور اس میں جو سوالات لوگوں کے ذہن میں تھے ان کے جواب اور مختلف طبقے کے لوگوں کا اس پر کیا ردعمل تھا‘ پیش خدمت ہے۔
سوال: آئی ٹی کا زمانہ ہے‘ گوگل‘ یاہو چند سیکنڈ میں دنیا کے ہر مسئلے کا جواب بتاتا ہے‘ صحت کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے‘ ایک بٹن دبا کر گوگل بتا دیتا ہے پھر اس سروس کی کیا ضرورت ہے؟
جواب: گوگل اور دیگر سرچ انجن میں جو بھی صحت کی چیز تلاش کریں‘ ہزاروں صفحات سامنے آجاتے ہیں اس میں اپنے مسئلے کا تلاش کرکے مطلب نکالنا بہت وقت لیتا ہے۔ یہ معلومات انگریزی میں ہوتی ہیں۔
سوال: لیکن ٹیلی فون سروس کا کیا فائدہ؟
جواب: یہ ٹیلی فون سروس صحت کے ماہرین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر افراد اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ماہرین نے مل کر بنائی ہے۔
ٹیلی فون سروس کے فائدے:
٭ یہ سروس 24 گھنٹے‘ ہفتے کے 7 دن سن سکتے ہیں‘ گھر‘ آفس‘ کالج‘ بازار ہر جگہ سے فون کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭یہ سروس Android فون‘ پی ٹی سی ایل اور کی پیڈ فون سے اور تمام ٹیلی فون نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔
٭ انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں اس لیے کم تعلیم یافتہ بھی با آسانی استعمال کر سکتے ہیں۔
٭ سروس کا کوئی چارج نہیں‘ مفت ہے۔
٭ سروس استعمال کرنا آسان ہے۔
٭ کسی بھی موبائل سے یا پی ٹی سی ایل سے 021-36492022 ملائیں ہدایات سنیں اور پھر جو معلومات سننا چاہیں اس کے سامنے 3 ہندسوں والا نمبر ملائیں‘ آپ مطلوبہ معلومات سن سکتے ہیں۔
٭ معلومات خواتین و مرد دونوں کی آواز میں ہیں ۔
٭ معلومات آپ کو ہمارا کمپیوٹر سنائے گا جس میں یہ معلومات پہلے سے ریکارڈ ہیں۔
٭ہماری سروس میں کوئی فرد نہیں ہوتا‘ 100 فیصد راز داری ہے اس لیے با آسانی کوئی بھی معلومات آپ بار بار بھی سن سکتے ہیں۔
(واضح رہے کہ اگر کسی فرد سے ایک بات بار بار پوچھی جائے تو انسان کو مشکل ہوتی ہے لیکن کمپیوٹر سے آپ بار بار فون کرکے معلومات سن سکتے ہیں۔)
٭راز داری کا فائدہ یہ ہے کہ کسی کو پتا نہیں چلتا۔ آپ کو بتائوں کہ ہماری ٹیم کے ایک فرد نے ایک استاد کو اس سروس کا بتایا۔ انہوں نے فوراً چہرے کے حوالے سے معلومات سنیں۔ خوش ہوئے‘ کہنے لگے کہ مجھے اور گھر والی کو چہرے پر دانوں کے مسائل تھے لیکن میں شرم کی وجہ سے بات نہیں کرتا تھا۔ اب تو بڑا اچھا ہو گیا۔ میں گھر والی کو بھی سنائوں گا اور خود بھی سنوں گا۔
ایک اور بینک آفیسر نے سروس کا عنوان دیکھ کر بتایا سائیں ہم گائوں سے ہیں‘ میری بیوی بھی گائوں کی ہے‘ میرے بیٹے کی عمر 15 سال‘ بیٹی 13 سال کی ہے‘ ہم بہت سے سوالات ان کے چہروں پر دیکھتے ہیں لیکن بتا نہیں سکتے کیوں کہ ہمیں خود معلومات نہیں۔میں اپنے بیٹے اور بیٹی کو یہ بتائوں گا وہ خود سن لیں گے۔ اسی طرح آپ کی سروس نے نوجوان بچے اور بچیوں کے صحت کے مسائل کو باآسانی حل کر دیا ہے۔
ایک ڈاکٹر صاحب کو جب فون سروس کا بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی سے کہا بیٹی کو یہ دے دو‘ بتانے لگے یہ سروس کے عنوان سن کر بچی ذہنی طور پر بہت مطمئن ہوگئی۔ Anxiety سے نکل آئی۔ میں اور میری اہلیہ آپ کی سروس سے بہت خوش ہیں۔ یہ واقعہ چند سال پہلے کا ہے جب سیفٹی نیٹ کی ٹیم اس سروس کی Pilot Study کر رہی تھی۔
٭ یہ سروس آنکھوں سے معذور افراد کے لیے ایک نعمت ہے۔ ڈاکٹر سید راحت حسین نے ڈائو میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا‘ خون کی بیماری کے ماہر ہیں‘ دونوں آنکھوں سے معذور ہیں‘ وہ اپنی دلچسپی سے شروع ہی سے اس پراجیکٹ سے وابستہ ہیں۔ وہ بصارت سے محروم لوگوں کے لیے اس کی افادیت کے قائل ہیں۔
سوال: اس سروس میں بہت سے عنوانات شامل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
جواب: اس سروس کو شروع کرنے سے پہلے ایک بڑا سروے کیا گیا‘ مریض کلینک میں ڈاکٹروں سے جو سوالات کرتے ہیں وہ جمع کیے گئے‘ یہ مریض گورنمنٹ اور نجی اسپتالوں کے ساتھ ساتھ مختلف ماہرین سے کیے گئے سوالات شامل ہیں۔ ماہر نفسیات کے علاوہ سوشل تھراپسٹ سے کیے جانے والے سوالات کو بھی اس میں شامل کیا گیا۔
ان سوالات کو موضوع (Topic) کے لحاظ سے مرتب کرکے آسان اردو میں جوابات تحریری کیے گئے۔ اس میں سہیل جمالی صاحب‘ اظہر صاحب‘ ڈاکٹر وسیم صاحب نے بہت محنت کی۔
٭سوال و جواب کو مرد و خواتین کی آواز میں اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا۔
سوال: کیا اس سروس کو صرف چند افراد نے بنایا ہے؟ اس کا خیال کیسے آیا؟
جواب: اس سروس کو بنانے کا خیال رفاہ یونیورسٹی کے سینئر استاد سید ریحان حسن صاحب کو آیا۔ انہوں نے ڈاکٹر خالد اور ڈاکٹر عبدالقادر برولا‘ جو ضیا الدین اسپتال میں استاد تھے‘ ان سے ذکر کیا‘ ڈاکٹر برولا اس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر تھے انہوں نے آئی ٹی ماہرین اور ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی اور کام شروع کیا‘ سروے کیا گیا‘ Pre Pilot Study کی‘ پھر کئی سال تک معلومات ریکارڈ کرکے Pilot Study کی گئی۔ اس کام میں وجیہ حسن‘ مسلم پرویز ‘ شکیل خان ‘ منہاج قریشی‘ ریحان احمد ‘ ہمایوں قریشی ‘ سعود شاہ اور ریحان اللہ والا صاحب نے معاونت کی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم میں پروفیسر ذکی الدین اون والا‘ ڈاکٹر عمران رشید‘ ڈاکٹر سلطان مصطفی‘ ڈاکٹر وسیم‘ ڈاکٹر ذکی صابری‘ ڈاکٹر عظیم الدین‘ ڈاکٹر سہیل اختر‘ ڈاکٹر احمد فواد‘ ڈاکٹر شاہد محمود‘ ڈاکٹر شیر شاہ‘ ڈاکٹر ساجدہ شاہد‘ ڈاکٹر آسیہ‘ امریکا سے ڈاکٹر عبدالقادر برولا‘ ڈاکٹر گل ریز چیمہ‘ ثمینہ بابر‘ انگلینڈ سے ڈاکٹر افتخار مبین‘ پشاور میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر نجیب الحق‘ کمیونٹی میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے سعید انور‘ PMC کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید افتخار حسین کے ساتھ دیگر ڈاکٹروں کے مشورے بھی شامل رہے اور ڈاکٹر نجیب الحق صاحب نے عملاً ہر طرح سے ساتھ دیا۔
کراچی کے شہریوں کو الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حافظ نعیم الرحمن کا عملی شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ جن کا وژن ’’صحت مند کراچی‘‘ کے لیے ایک بہترین پروجیکٹ شروع کروایا۔
آخری اور اہم بات: سروس کو استعمال کریں اگر کوئی مسئلہ ہو تو واٹس ایپ نمبر 0321-9744707 پر آگاہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے www.safety.net.pk اور www.alkhidmat.com کا وزٹ کریں۔

حصہ