دوران سفر طبعیت کی خرابی سے بچیں

196

گاڑی کا سفر کچھ لوگوں کے لیے نہ صرف طویل ہوتا ہے بلکہ تھکن کے ساتھ ساتھ سر چکرانے اور جی متلانے جیسی شکایات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اکثر لوگوں کو گاڑی میں یا بحری سفر کے دوران موشن سکنس کا مسئلہ رہتا ہے یعنی چکر آنا اور قے کی کیفیت محسوس ہونا۔
موشن سکنس کی علامات مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔ جیسے کچھ کو پسینہ آتا ہے یا پھر پیٹ میں درد ہوتا ہے، جی متلاتا ہے اور مسلسل بے آرامی تو رہتی ہی ہے۔ کچھ طریقے اپنا کر اس تکلیف کو کم کیا جا سکتا ہے۔
سفر سے پہلے کھانے سے گریز:
کسی بھی روڈ ٹرپ پر جانے سے پہلے کوشش کریں کہ زیادہ کھائیں پیئں نہیں۔ زیادہ کھانے سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے اور متلی کی کیفیت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
مشروبات سے دور رہیں:
مشروبات بھی جی متلانے اور قے کی وجہ بن سکتے ہیں۔ جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے جس سے سر میں بھی درد ہوتا ہے۔ سر درد اگر شدید ہو جائے تو دل بھی خراب ہوتا ہے اور قے کی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔
گاڑی میں ہلکی خوشبو والے اسپرے کا استعمال:
بہت تیز خوشبو والے اسپرے بھی موشن سکنس کا باعث بن جاتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ کسی ایسے سپرے کا انتخاب کریں جو سفر کے دوران بے آرامی کا سبب نہ بنے۔
سفر کے دوران درست سیٹ کا انتخاب:
جن افراد کو موشن سکنس کا مسئلہ رہتا ہے انہیں چاہیے کہ وہ ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھیں۔ پیچھے بیٹھنا بالخصوص درمیانی سیٹ پر بیٹھنے سے کافی پریشانی ہو سکتی ہے۔
سفر کے دوران سونا بہتر:
سفر کے دوران کچھ دیر سو جانے سے موشن سکنس سے بچا جا سکتا ہے کیوں کہ یہ ایک ایسی کیفیت ہے کہ گاڑی میں زیادہ حرکت محسوس کرنے یا تیز خوشبو سے بھی متحرک ہو سکتی ہے۔
ببل گم ضرور رکھیں:
چیونگم یا ببل گم چبانے سے بھی موشن سکنس کی شدت کم ہو سکتی ہے۔ چیونگم چبانے سے کچھ ایسے کیمیکل ریلیز ہوتے ہیں جن سے آپ کی توجہ دوسری طرف ہو جاتی ہے۔

حصہ