نمک کے فوائد

226

٭…اگر بھڑ یا حشرات الارض نے کاٹ لے ہو تو متاثرہ جگہ پر سرسوں کا تیل لگا کر چٹکی بھر پسا ہوا کھانے کا نمک رگڑیں بفضلہ تعالیٰ نمک زہر کو جذب کر لے گا اور تکلیف و جلن ختم ہو جائے گی۔
٭… اگر کسی ورم یا پھوڑے کو پھاڑنا مقصود ہو تو میدہ گندم 10 گرام‘ روغنِ سرسوں 10 ملی لیٹر‘ سفوف نمک 5 گرام‘ پانی 50 ملی لیٹر۔ پانی میں میدہ گندم حل کر لیں‘ اس کے بعد اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں جب حلوے کی مانند ہو جائے تو روغن ملا کر اتار لیں‘ نیم گرم حالت میں سوتی کے کپڑے کو متاثرہ جگہ پر باندھیں اور عین اوپر نمک چھڑک دیں۔
٭… اگر کوئی زخم خراب ہو گیا ہو اور ٹھیک نہ ہو رہا ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں: سفوف ہلدی 2 گرام‘ سفوف پھٹکری سفید خام آدھا گرام‘ سفوف نمک طعام ایک گرام‘ روغنِ سروس 10 ملی لیٹر۔ روغن کو نیم گرم کرکے اس میں ہلدی‘ نمک اور پھٹکری ملا دیں۔ نیم گرم حالت میں روئی کی مدد سے زخم پر باندھیں۔ دو‘ تین روز میں زخم مندمل ہو جائے گا۔

حصہ