اپنے دانتوں کی حفاظت کیجیے

190

موتیوں جیسے دانتوں کے باعث انسان کی مسکراہٹ دلکش دکھائی دیتی ہے، اگر وہ پیلے ہوجائیں یا خراب ہونے لگیں تو متاثرہ شخص لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کرپاتا۔ تحقیق اور طبی ماہرین کے مطابق وہ افراد جو دن میں تین بار برش کرتے ہیں اُن کو شوگر کا مرض لاحق ہونے کے خطرات 14 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔

امریکا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ دانت برش کرنا انسانی صحت کے لیے مفید ہے، جبکہ وہ لوگ جو دانت برش نہیں کرتے، کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دانت صاف نہ کرنے کی وجہ سے مسوڑھوں کی بیماری ہوتی ہے جو منہ کے کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے، جب کہ پیٹ کے کینسر کا بھی امکان ہوسکتا ہے۔ یہاں یہ بات جاننا بھی بے حد ضروری ہے کہ اگرآپ دن میں دو سے زیادہ مرتبہ دانت برش کرتے ہیں اور چار منٹ سے زیادہ وقت صرف کرتے ہیں، تو اس سے آپ کے دانتوں پر موجود اس قدرتی تہہ کو نقصان پہنچتا ہے جو دانتوں کی حفاظت کرتی ہے۔

حصہ