عید کےمزیدار میٹھے پکوان

185

شیر خرمہ (پانچ افراد کے لیے)
اجزاء: دودھ ایک لیٹر‘ سویاں ایک پیالی (باریک توڑ لیں)‘ چھوارے آٹھ عدد (گٹھلی نکال کر چار‘ چار ٹکڑے کرلیں)‘ بادام دس سے بارہ عدد (چھلے اور باریک کٹے)‘ پستے پندرہ عدد (چھلے اور باریک کٹے)‘ چھوٹی الائچی چھ عدد (باریک کچل لیں)‘ لونگ دو عدد‘ چینی دو پیالی‘گھی دو کھانے کے چمچ۔
ترکیب: ایک دیگچی میں گھی ڈال کر الائچیاں اور لونگ ڈال دیں‘ جب خوشبو آنے لگے تو سویاں ڈال کر ہلکی سی بھون لیں۔ سویاں نکال کر میوہ ڈال دیں اور تل کر نکال لیں۔ دیگچی نیچے اتار کر پانچ منٹ کے لیے ٹھنڈی کرلیں، پھر دودھ ڈال دیں‘ دودھ ڈال کر چینی ڈال دیں اور تھوڑی دیر کے لیے پکا لیں۔ جب چینی گھل جائے تو سویاں اور تمام تر میوہ ڈال دیں اور گرم گرم پیش کریں۔ (نوٹ: میوہ کاٹنے سے پہلے تینوں چیزوں کو پانچ منٹ کے لیے اُبال لیں۔)
خستہ شاہی ٹکڑے (10افراد کے لیے)
اجزاء: ڈبل روٹی کے سلائس آٹھ عدد‘ بادام پندرہ عدد (باریک کٹے ہوئے)‘ کنڈینسڈ (condensed) دودھ 400 گرام (ایک ڈبہ)‘ چھوٹی الائچی چار عدد (باریک کچل لیں)، کارن فلور ایک کھانے کا چمچ، چینی آدھا کھانے کا چمچ، گھی سلائس تلنے کے لیے حسب ضرورت۔
ترکیب: سب سے پہلے ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں‘ جب گرم ہوجائے تو سلائس ڈیپ فرائی کرلیں، جب گولڈن ہوجائیں تو نکال کر اخبار پر پھیلا دیں تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔ فرائنگ پین کو ہلکی آنچ پر گرم کریں، دودھ کا ڈبہ کھول کر کارن فلور، الائچی اور چینی ملا کر فرائنگ پین میں ڈال کر ہلکا سا پکا لیں، جب گاڑھا ہوجائے تو اتار لیں۔ اب یہ آمیزہ تلے ہوئے سلائسز کے اوپر لگا کر درمیان سے دو ٹکڑے کرلیں یا کسی گول کٹر سے کاٹ لیں۔ اوپر سے بادام چھڑک دیں اور چاول والی ایک خوب صورت ڈش میں سجا کر کھانے کے لیے پیش کردیں۔ مزیدار خستہ شاہی ٹکڑے تیار۔ ان کو آپ چائے کی دعوت میں پیش کرسکتے ہیں اور گول‘ چوکور یا لمبائی میں اپنی پسند کے مطابق کاٹ سکتے ہیں۔

حصہ