شعری مجموعہ ’’ستارے اور شرارے‘‘ منظر عام پر آگیا

119

شگفتہ لب و لہجے کے شاعر عثمان قیصر کا مجموعہ ’’ستارے اور شرارے‘‘ 2021ء سے ادبی صحیفوں میں شامل ہو چکا ہے۔ عثمان قیصر ملک اور بیرون ملک ادبی اور مذہبی رسال میں چھپتے رہتے ہیں۔ ’’ستارے اور شرارے‘‘ منفرد غزلوں کا ایک خوب صورت مجموعہ ہے جس میں عثمان قیصر کے تجربات و مشاہدات کی آئینہ داری بھی ہے‘ ذاتی احساس و کرب کی عکاسی بھی ہے اور معاشی‘ معاشرتی‘ سیاسی اور تہذیبی اقدار کی نوحہ گری بھی ہے۔ ان کی شاعری زندگی سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کلاسیکی ور جدید رنگ کی آمیزش سے ایک نئے اسلوب میں اشعار کہے ہیں۔ وہ نامانوس اور بوجھل استعارات و لفظیات سے پرہیز کرتے ہیں اور سہل ممتنع میں بڑے سے بڑا مضمون باندھ دیتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ حق و صداقت کی صدا بلند کی‘ یہ ظلم و استحصال کے خلاف مزاحتی شاعر کے طور پر بھی نظر آتے ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت ان کے اشعار کا محور ہے‘ ان کے یہاں غنائیت‘ شائستگی بھی ہے گہرائی اور گیرائی بھی۔ یہ آسان الفاظ استعمال کرتے ہیں تاکہ ابلاغ کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔

حصہ