سرکے کی کرامت

231

-1کپڑوں پر پسینے اور ہر قسم کی ناگوار بُو اور پھپھوندی لگ جائے تو اسے ختم کرنے کے لیے گھر کا بہت آسان سا نسخہ ہے کہ گرم پانی کی بالٹی میں دو کپ سرکہ ڈال کر ملائیں اور کپڑوں کو اس پانی میں ڈال کر کھنگال لیں۔ سرکہ جراثیم کُش ہے اور بُو پیدا کرنے والے جراثیم کو بھی ختم کردیتا ہے۔
-2 اگر کپڑوں پر سخت داغ بن جائے تو آدھی پیالی سرکہ میں تین چمچ بیکنگ سوڈا ملائیں اور گاڑھا پیسٹ بناکر داغ پر لگا کر چھوڑ دیں۔ تھوڑی دیر میں رگڑ کر دھو لیں۔ داغ کا نام ونشان نہ رہے گا۔
-3 اکثر گھروں میں گدے گندے ہوجاتے ہیں،کور تو بدلا جاسکتا ہے مگر گدا کوشش کے باوجود صاف نہیں ہوتا۔ ذیل میں گھر بیٹھے محلول بنانے کا طریقہ دیا جارہا ہے جس سے گدے پر لگے داغ دھبے بھی ختم ہوجائیں گے اورگدا صاف بھی ہو جائے گا:
٭اسپرے بوتل میں حسب ضرور ت بیکنگ سوڈا ڈالیں، سرکہ اور ڈش سوپ بھی شامل کردیں۔ اس کو اچھی طرح ہلائیں اور محلول تیار کرلیں، پھر داغ دھبے لگے حصوں پر محلول کا چھڑکاؤ کریں اور پھر ان حصوں کو کپڑے سے رگڑ لیں، اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ کچھ ہی دیر میں گدا بالکل صاف ہوگا، جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
-3 تولیے کے ریشے دھلنے کے بعد سخت ہوجاتے ہیں جسے استعمال کرنے میں دِقت ہوتی ہے۔ تولیہ دھونے کے بعد دو چمچے سرکہ پانی میں ڈال کر بیس منٹ بھگونے سے سخت ریشے نرم پڑ جاتے ہیں۔

حصہ