میری گڑیا

224

میری گڑیا چھوٹی سی
دیکھنے میں وہ موٹی سی
جب اکیلی ہوتی ہے
سوتی ہے نہ روتی ہے
کھیلے نہ وہ کھیل کوئی
نہ کسی سے میل کوئی
اس کا کوئی میت نہیں
لب پہ کوئی گیت نہیں
کھانے میں اسے کیک پسند
ساتھی بس اسے نیک پسند
میری گڑیا چھوٹی سی
دیکھنے میں وہ موٹی سی

حصہ