بزم سعید الادب کے زیر اہتمام مشاعرہ

120

کراچی کے ادبی منظر نامے میںجن ادبی تنظیموں کو اہمیت حاصل ہے ان میں ایک ادبی تنظیم سعیدالادب کراچی بھی ہے جس نے 10مارچ 2022کو ’’مردانہ بہاریہ مشاعرے‘‘کا انعقاد کیا کہ اس مشاعرے میں کوئی شاعرہ نہیں تھی۔ خواجہ رضی حیدر کی صدارت میں ہونے والے اس مشاعرے میں رفیع الدین راز مہمان خصوصی اور نعیم شیخ مہمان اعزازی تھے جب کہ یاسر سعید صدیقی نے بہت شان دار نظامت کی۔ نعیم شیخ نے کہا کہ آج کا مشاعرہ ایک یادگار مشاعرہ ہے‘ ہر شاعر نے بہت عمدہ پڑھا۔ صاحبِ صدر نے کہا کہ شاعری خداداد صلاحیت ہے‘ ہر آدمی شعر نہیں کہہ سکتا۔ شعرائے کرام بہت حساس ہوتے ہیں وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھتے ہیں اور کسی بھی مسئلے کو نظرانداز کرنے کے بجائے اپنے اشعار میںبیان کرتے ہیں تاکہ معاشرے میں بہتری آئے۔ یاسر سعید صدیقی نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت میں مشاعروں کا اہم کردار ادا ہوتا ہے‘ یہ ادارہ ہر زمانے میں ہوتا ہے لیکن وقت و حالات کے مطابق شعرا کی لفظیات بدلتی رہتی ہیں تاہم شعرائے کرام ہر زمانے میں معاشرتی ترقی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ مشاعرے میں خواجہ رضی حیدر‘ رفیع الدین راز‘ سعید الظفر صدیقی‘ فیاض علی‘ اختر سعیدی‘ راقم الحروف ڈاکٹر نثار‘ خالد میر‘ حمد سعید خان‘ نسیم شیخ‘ یاسر سعید صدیقی اوررمزی آثم نے اپنا کلام نذر سامعین کیا۔

حصہ