قالین کی صفائی

285

قالین آپ کے گھر کی سجاوٹ میں اضافے کا باعث بنتا ہے، لیکن یاد رکھیے کہ کم میلا قالین بھی بہت زیادہ گندا دکھائی دیتا ہے اور کوئی بھی اس پر بیٹھنا نہیں چاہتا، اس لیے اگر آپ کے گھر میں قالین بچھے ہیں تو ان کی صفائی روزانہ اوپر سے برش کے ساتھ تو ہونی چاہیے، ہر دوسرے تیسرے دن ویکیوم کلینر کی مدد سے اس پر گری گرد کو بھی صاف کیا جانا ضروری ہے۔
اسی طرح ہفتہ دس روز بعد اس کی کسی گیلے کپڑے کی مدد سے موپنگ بھی ضروری ہے، جب کہ قالینوں کی صفائی کے لیے ایسی مشین بھی دستیاب ہے جو ویکیوم کلینر ہی کی طرح ہوتی ہے` تاہم وہ قالین کی اس نمی کو ختم کرتی ہے جو اس سے قبل گیلے کپڑے سے صفائی کرتے ہوئے آجاتی ہے۔
علاوہ ازیں سال میں ایک دفعہ قالین اٹھا کر اور باہر نکال کر باقاعدہ دھلوائے جائیں، تاہم ضروری ہے کہ اس کے لیے ایسے کیمیکل استعمال نہ کیے جائیں جن سے قالین کے رنگ متاثر ہوں۔

حصہ