غلطیوں سے بچنے کے اصول

370

دوسرے ساتھیوں کے اچھے کاموں کی ایمانداری کے ساتھ تعریف کیجیے۔
شکایت مت کیجیے۔ چغلی مت کھائیے۔
زبان کو قابو میں رکھیے۔
مختصر گفتگو کا طریقہ سیکھیے۔
سب کی اچھائی بیان کیجیے۔ اپنے دشمن کی بھی برائی مت کیجیے۔
ہم رتبہ لوگوں سے احترام اور عاجزی کے ساتھ ملیے۔ عزت نفس کا خیال رکھیے۔
اپنی طرف سے کبھی بھی کسی جانب بھی پہلا پتھر مت پھینکیں۔
ہمیشہ حقائق کو تسلیم کیجیے خواہ لوگ آپ کو قتل کرنے کی دھمکی کیوں نہ دیں۔
خود اپنی غلطیوں سے سب سے پہلے سیکھیے۔ تجربہ ایک ایسا استاد ہے جو سزا پہلے دیتا ہے اور سکھاتا بعد میں ہے۔
دوسرے لوگوں کی غلطیوں سے بھی کچھ نہ کچھ سیکھیے۔
بعض فاش غلطیاں
آپ اپنے کاموں میں غلطیوں سے کیونکر محفوظ رہ سکتے ہیں:
دوسرے کے اچھے کام کو اپنا کام قرار دینا۔ اس سے بچنے کی کوشش کیجیے۔
الزام تراشی اور حسد مت کیجیے۔
آپ زیادہ تر اپنا منہ بند رکھیں اور جب اسے کھولیں تو کوئی ایسی بات ہرگز نہ نکالیں جس سے کوئی فتنہ پیدا ہوسکتا ہو۔
دوسروں کی تعریف کیجیے۔
غرور اور تکبر کی بجائے خوش اخلاقی اور خوش مزاجی اپنائیے۔
قوت فیصلہ کی کمی یا فیصلہ کرنے میں مشکل ہورہی ہو تو استخارہ مسنون طریقے سے کیجیے۔
غلط انداز ے مت لگائیے۔
فری ہوجانے کی عادت ترک کیجیے۔

حصہ