نعت نگاری میں غلو کی گنجائش نہیں،رفیعہ ملاح

123

اسلام ایک لافانی دین ہے‘ یہ انسانی فطرت کے تقاضوں کے عین مطابق ہے‘ ہمارے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس معاشرے میں اسلام پھیلایا جو تمام برائیوں سے بھرپور تھا اور آپؐ نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ دکھی انسانیت کی خدمت کی اور نسلِ آدم کو زندگی گزارنے کے طریقے بتائے۔ ان خیالات کا اظہار سندھی اور اردو کی شاعرہ اور ماہر تعلیم رفیعہ ملاح نے تیسر ٹائون کے ایک سیکنڈری اسکول میں نعتیہ مشاعرے میں کیا جس کی صدارت سلمان صدیقی نے کی۔ رفیعہ ملاح نے مزید کہا کہ نعت گوئی عین عبادت ہے جہاں بھی نعتیہ محفل سجائی جاتی ہے وہاں فرشتے اللہ کی رحمتیں نازل کرتے ہیں۔ نعت نگاری ایمان کی جان ہے۔ صاحب صدر سلمان صدیقی نے کہا کہ آنحضرت کی سیرت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپؐ رحمتہ اللعالمین ہیں‘ آپ ہماری شفاعت فرمائیں گے‘ آپ نے انسانوںکی فلاح و بہبود کے راستے متعین کر دیے ہیں‘ ہمیںاسوۂ رسولؐ پر عمل پیرا ہونا چاہییؤ اس تقریب میں کنیز فاطمہ‘ رخسانہ‘ دائود علی‘ عشرت معین اور عبداللہ سومرو نے نعتیں سنائیں جب کہ سلمان صدیقی‘ رفیعہ ملاح‘ راقم الحروف نثار احمد‘ رانا خالد محمود‘ سرور چوہان‘ سلمیٰ رضا اور عینی شاہ نے اپنا کلام نذر سامعین کیا۔

حصہ