بزمِ شعر و سخن کا مشاعرہ

128

بزم شعر و سخن کے تحت فیڈرل بی ایریا کراچی میں معروف صنعت کار بابر خان کی رہائش گاہ پر تاجدار عادل کی صدارت میں مشاعرہ ہوا جس میں اجمل سراج مہمان خصوصی تھے جب کہ عبید ہاشمی اور خالد میر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ طاہر سلطان پرفیوم والا نے خطبۂ استقبالیہ میں کہا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود اردو ابھی تک سرکاری دفاتر میں نافذ العمل نہیں ہوسکی ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اردو عالمی زبان بن چکی ہے‘ آپ اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشاعروں سے زبان و ادب کی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔ بابر خان نے کلماتِ تشکر ادا کیے‘ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج کی محفل میں شریک شعرا و سامعین کے ممنون و شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وقت نکال کر ہماری محفل سجائی‘ آج بہت اچھا کلام پیش کیا گیا۔ اس مشاعرے میں تاجدار عادل‘ اجمل سراج‘ محمود غزنوی‘ خالد میر‘ سحر تاب رومانی‘ خلیل اللہ فاروقی‘ کامران نفیس‘ شاہد اقبال‘ نعمان جعفری‘ نورالدین نور‘ امجد محمود اور سرور چوہان نے اپنا کلام نذر سامعین کیا۔

حصہ