جھوٹا دعویٰ کرنا اور اس کا انجام

380

ایک فوجی جو کہ بہت بزدل تھا۔ وہ اپنے شہر میں آیا اور لوگوں میں اپنی بہادری کی کہانیاں سنائیں اوران کو متاثر کرنے لگا۔
اس نے کہا: ایک مرتبہ میں نے اکیلے جنگ میں ایک دشمن کا ہاتھ موڑ کر توڑدیا۔ لوگ اس کی بہادری سے بہت متاثر ہوئے۔ اتنے میں ایک آدمی نے اس سے پوچھا فوجی بھائی! کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ اس کی گردن توڑ دیتے۔
اس نے کہا: گردن تو پہلے سے کٹی ہوئی تھی، میں نے اسی حالت میں اس کے بازو کو توڑا۔ لوگوں نے جب یہ سنا تو خوب قہقہہ مار کر ہنسے اور سمجھ گئے کہ بہادر نہیں بلکہ بزدل آدمی ہے اور اس کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔
فائدہ: بہادری چستی اور ہمت ہونا تو بہت اچھی بات ہے مگر اس کی بنیاد پر اترانا یا شیخی بگھارنا اچھی بات نہیں۔ اصل میں تو اپنی دین داری کی فکر کرنا چاہیے، دین دار آدمی کی عزت کا اللہ رب العزت ہی فیصلہ فرما دیتے ہیں لہٰذا انسان جھوٹی انا بنانے کے بجائے اپنے اعمال درست کرے۔

حصہ