گھریلو ٹوٹکے

612

کلونجی کے فوائد
٭ کلونجی کا تیل جوش دے کر نیم گرم، سر پر لگانے سے نزلہ، زکام اور سر درد دور ہوجاتا ہے۔
٭ کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔
٭ کلونجی کا تیل تل پر لگانے سے تل ختم ہوجاتے ہیں۔
٭ پانی میں پسی ہوئی کلونجی ملاکر غرارے کرنے سے دانت کا درد دور ہوجاتا ہے۔
٭ کلونجی کو سرکے میں ملا کر کھانے سے بلغمی ورم رفع ہوجاتا ہے۔
٭ کلونجی کی دھونی دینے سے مچھر اور کھٹمل وغیرہ مر جاتے ہیں۔
٭ کلونجی کو سرکے میں ملا کر برص یا پھلبہری پر لگانے سے برص دور ہوجاتا ہے۔
٭ کلونجی کی ایک چٹکی آٹھ دس قطرے خالص شہد کے ساتھ ملا کر شہادت کی انگلی سے ہر روز صبح کے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر چاٹنے سے بہت سی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔
٭ کلونجی کا تیل خارش والی جگہ پر لگانے سے خارش دور ہوجاتی ہے۔
٭ کلونجی اور آدھا حصہ کالا نمک ملا کر کھانے سے پیٹ کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے۔
٭ کلونجی کا تیل اور تل کا تیل ملا کر کان میں ڈالنے سے کان کا درد دور ہوجاتا ہے۔
٭ موصلی سفید، موصلی سیاہ، کلونجی، سونٹھ… سب کو برابر پیس کر سالن میں ڈالا جائے۔ اعصابی درد کے لیے مفید ہے۔
٭ روغنِ خشخاش دو حصے میں روغنِ کلونجی ایک حصہ ملا کر کن پٹی پر مالش کرنے سے بے خوابی میں کمی ہوتی ہے۔
٭ 6 قطرے کلونجی کا تیل رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے سانس کی نالی بلغم سے صاف ہوجاتی ہے۔
ہچکی روکنے کا طریقہ
٭ آدھا گلاس پانی میں ایک لیموں ملا کر پینا ہچکی میں مفید ہے۔
٭ایک آدھ منٹ تک سانس روک لینے سے بھی ہچکی رک جاتی ہے۔
٭ ایک ہی سانس میں ٹھنڈے پانی کا گلاس پی لینے سے بھی ہچکی رک جاتی ہے۔
٭ اگر بہت زیاد ہچکی ہورہی ہو تو ایک کپ چائے میں ادرک کا ٹکڑا ڈال کر پی لیں۔

حصہ