بیچارہ بکرا

238

بقرہ عید کا موسم آیا
عادل اپنا بکرا لایا
اسُ کے نخرے روز اٹھاتا
چارا اسُ کو خوب کھلاتا
ہرے بھرے وہ پتے کھاکر
خوش ہوتا وہ دمُ کو ہلا کر
کھاتا تھا وہ چارا ہر دن
عادل نے جب حال یہ دیکھا
دل میں اپنے اسُ نے سوچا
کھاتا ہوں میں چاول بوٹی
کھاتا ہوں میں دال اور روٹی
خوش ہوتا ہوں پزّا کھاکر
اور یہ کھاکر اپنا چارا
چپُ ہوجاتا ہے بے چارا
بھوک نہ ہوتی ہوگی دور
اس کا دل بھی چاہتا ہوگا
چارا بھوسا کَھلتا ہوگا
دیکھ کر یہ سب اسُ نے سوچا
کھانا دوں گا اِس کو اچھا
یہ جو سب کچھ کھائے گا
موٹا تگڑا ہو جائے گا
بھاگ کر لایا کھانا اپنا
بکرے کے آگے پھر رکھا
بکرے نے پر کچھ نہ چکھا
بھوک کے مارے شور مچایا
سارے گھر کو سر پر اٹھایا
میں میں، میں میں کرتا رہتا
کوئی چیز نہ منہ میں رکھتا
بابا دوڑے، بھیّا دوڑے
دیکھ کر یہ سب سر کو پیٹے
بکرا کھانا کب کھاتا ہے
یہ تو بس چارا کھاتا ہے
اس کو ملے پتوں میں لذت
بھوسی سے ملتی ہے طاقت
چارا کھا کر خوش ہوتا ہے
تم سے وہ کب کچھ کہتا ہے

حصہ