شیخ حمد ایوارڈ برائے

169

ترجمہ اور بین الاقوامی مفاہمت
2021کا اعلان
شیخ حمد ایوارڈ برائے ترجمہ اور بین الاقوامی مفاہمت کی کمیٹی نے ایوارڈ کے ساتویں سیزن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ چھ سیزن کے دوران دنیا کی چھ زبانوں کو مرکزی زبانوں کے زمرے میں اور بیس زبانوں کو فروعی زمرے میں شامل کیا جاچکا ہے۔ سال 2021 کے لیے انگریزی کے ساتھ ساتھ چینی زبان کو بطور مرکزی زبان کے اور اردو، امہری، ڈچ اور جدید یونانی کو فروعی زبانوں کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کی مجموعی مالیت20 لاکھ ڈالر ہے جس کا مقصد دنیا کی مختلف اقوام کے درمیان روابط کو فروغ دینا اور عربی زبان سے یا عربی زبان میں تراجم کے لیے افراد اور ثقافتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور عربی و عالمی سطح پر ان کے کردار کو سراہنا ہے۔
ایوارڈ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سیزن 2021کے لیے معیاروں پر پورا اترنے والے افراد اور ادارے اپنے تراجم پندرہ فروری سے لے کر پندرہ اگست کے دوران جمع کراسکتے ہیں۔
انعامات کی درجہ بندی درج ذیل ہے:
(مرکزی زبانوں میں انفرادی تراجم)
عربی زبان سے انگریزی زبان میں ترجمہ
انگریزی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ
چینی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ
منتخب فروعی زبانوں سے مجموعی خدمات پر ایوارڈ کی درجہ بندی:
عربی زبان سے اردو زبان میں ترجمہ
اردو زبان سے عربی زبان میں ترجمہ
عربی زبان سے امہری زبان میں ترجمہ
امہری زبان سے عربی زبان میں ترجمہ
عربی زبان سے ڈچ زبان میں ترجمہ
ڈچ زبان سے عربی زبان میں ترجمہ
عربی زبان سے جدید یونانی زبان میں ترجمہ
جدید یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ
نوٹ: پندرہ اگست دوہزار اکیس کے بعد کوئی انٹری قبول نہیں کی جائے گی
ایوارڈ کمیٹی کو امید ہے کہ تراجم سے شغف رکھنے والے افراد اور ادارے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ تمام معلومات اور تفصیلات کے لیے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
www.hta.qa

حصہ