پیغام

194

چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی
کفالت یتامیٰ کے لیے کراچی میں ’’الخدمت آغوش ہوم‘ ‘ کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ گلشن معمار کراچی کے پُرسکون مقام اور ماحول میں یہ آغوش ہوم 16کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی طرز تعمیر انتہائی خوب صوت ہے۔ الخدمت آغوش ہوم اس وقت ملک کے 14شہروں میں قائم ہیں، جہاں ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے۔ اس اعتبار سے یہ الخدمت کا اہم ترین پراجیکٹ ہے۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے لہٰذا الخدمت نے یہاں بھی اس کی ضرورت کو محسوس کیا۔ آغوش ہوم میں 200 یتیم بچوں کی کفالت کا منصوبہ ہے، پہلے مرحلے میں 50 بچوں کی کفالت کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جب کہ باقی بچوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اس منصوبے میں یتیم بچوں کو معیاری تعلیم، بورڈنگ کا بہترین ماحول، صاف ستھرا معیاری کھانا، صحت، لائبریری، کمپیو ٹر لیب،اِن ڈور گیمز، کیریکٹر بلڈنگ، نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں کی سہولتیں فراہم کی جا ئیں گی۔ یتیموں کی کفالت اللہ کی رضا اورسنت رسول ؐ ہے اسی لیے الخدمت نے یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ لوگ ہمارے اس نیک مشن میں الخدمت کا سادتھ دیں۔

حصہ